کویت کی المبارکیہ مارکیٹ میں آگ لگ گئی ـ آتشزدگی کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ مارکیٹ میں متعدد دکانیں آگ سے متاثر ہوئی ہیں ۔
کویتی جریدے ’القبس‘ کے مطابق کویتی فائر بریگیڈ فورس آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ گئی ۔ متعدد ٹیمیں آگ بجھانے کی ممکن کوشش کر رہی ہیں ۔
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ المبارکیہ مارکیٹ کی متعدد دکانوں میں آگ بھڑکی ہوئی ہے ۔ اس پر قابو پانے کے بعد تفصیلات سے رائے عامہ کو آگاہ کیا جائے گا ۔