پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج (جمعرات) رات قوم سے خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جمعرات کو اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ بدھ کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے، بعد ازاں حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ وزیراعظم کا خطاب ملتوی ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
گیم اوور یا اب بھی وزیراعظم عمران خان کی حکومت بچ سکتی ہے؟Node ID: 657266
-
عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے: فیصل واوڈاNode ID: 657371
-
’دھمکی آمیز‘ خط کا معاملہ: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلبNode ID: 657441
دوسری جانب وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔
گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی بدھ کو دو مرتبہ ملاقات ہوئی ہے، کسی نے ان سے استعفیٰ مانگا اور نہ وہ استعفیٰ دیں گے۔‘
بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دھمکی آمیز خط پیش کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹی وی اینکرز کو اس خط کے مندرجات بتائے گئے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اگلے مرحلے میں ہم پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں یہ خط رکھ رہے ہیں۔‘
وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2022