Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی عرب نے مصری سینٹرل بینک میں پانچ ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیے

مملکت مصر کی مدد کے لیے قائدانہ کردار ادا کرتی رہی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب نے مصر کے سینٹرل بینک میں پانچ ارب ڈالر ڈیپازٹ کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہدایت جاری کی تھی۔ 
 سعودی عرب اور مصر کے درمیان گہرے تعاون اور مضبوط تاریخی رشتوں اور دونوں ملکوں اور ان کے برادرعوام کے مستحکم تعلقات کو مزید پختہ بنانے کےلیے سعودی قیادت نے ہدایت جاری کی تھی۔
مملکت نے مصرکے سینٹرل بینک میں 5 ارب ڈالر ڈیپازٹ کرنے کا اقدام تمام شعبوں میں ہرسطح پرمنفرد برادرانہ تعلقات کے تناظر میں کیا ہے۔
مملکت مصر کی مدد کے حوالے سے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کرتی رہی ہے۔ نیا اقدام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیئر: