Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پبلک پراسیکیوشن کے 42 ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان جاری

 پبلک پراسیکیوشن کے ایک رکن کو ادارے کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے 42 ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
 پبلک پراسیکیوشن کے ایک رکن کو ادارے کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعودالمعجب نے بیان میں کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد پبلک پراسیکیوشن کی مکمل اور مسلسل سرپرستی کررہے ہیں۔  بپبلک پراسیکیوشن کے ارکان کیترقی کا نیا شاہی فرمان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’نئے فرمان کی بدولت پبلک پراسیکیوشن کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری ہوں گی۔ پبلک پراسیکیوشن زیادہ موثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکے گا‘۔ 
شیخ سعودالمعجب نے پبلک پراسیکیوشن کے اہلکاروں سے کہا کہ ’وہ مزید محنت کریں اور اعلیٰ قیادت نیز معاشرے کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں‘۔ 

شیئر: