Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

کنگ سلمان ریزرو میں ایک سو ہرن چھوڑے گئے

’ریزرو میں جنگلی حیات کی افزائش  کے لیے نایاب جانوروں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جنگلی حیات کی افزائش کے لیے 100 ہرن اور متعدد اقسام کے پرندے چھوڑے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریزرو کا قدرتی ماحول بحال کرنے اور اسے سیاحتی مقام بنانے کے لیے اتھارٹی متعدد اقدامات کر رہی ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ریزرو میں جنگلی حیات کی افزائش  کے لیے نایاب جانوروں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے‘۔
’اس سے قبل ریزرو میں 65 ہرنوں کو چھوڑا گیا تھا جبکہ 2021 کے آغاز میں ایک سو ہرنوں کو بھی چھوڑا گیا ہے‘۔
’اب تیسری مرتبہ ہرنوں اور نایاب قسم کے پرندوں کو چھوڑا گیا ہے اور ان کی افزائش کی نگرانی کی جارہی ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے متعدد ریزرو میں جنگلی حیات اور فطری ماحول کی بحالی کے لیے اقدامات کے ساتھ جانوروں کے تحفظ کے لیے قانون سازی  بھی کی گئی ہے‘۔

شیئر: