Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

بیشہ الرین روڈ پر ٹرکوں میں خوفناک تصادم، دونوں ڈرائیور ہلاک

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایک ٹرک میں آگ لگ گئی(فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں بیشہ الرین روڈ پر اتوار کو دو ٹرکوں میں آمنے سامنے سے خوفناک تصادم سے دونوں ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ’ بیشہ الرین روڈ پر ٹریفک حادثہ دیکھ کر لرز اٹھا، دو ٹرک آمنے سامنے سے ٹکرائے، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔ دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے‘۔
بیشہ الرین روڈ پر ٹریفک اور روڈ ڈبل نہ ہونے کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔ اس روڈ پر موڑ بھی بہت ہیں۔ یہ بھی حادثے کا بڑا سبب ہے۔
بیشہ الرین کے اطراف آباد مقامی شہریوں نے  یہاں ڈبل روڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: