Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

یوکرینی سیاست دان کی دلکش بیوی لاکھوں ڈالرز سمیت فرار کی کوشش میں گرفتار

مقامی میڈیا کے مطابق حسینہ نے یوکرین چیک پوسٹ سے نکلتے وقت اپنے پاس موجود رقم کے بارے میں نہیں بتایا تھا (فوٹو: العربیہ)
یوکرین میں 24 فروری کو شروع ہونے والی جنگ میں اب تک لاکھوں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں مگر حیرت ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک یوکرینی حسینہ کو گرفتار کیا گیا جو کئی ملین ڈالر پر مشتمل بیگ لے کر فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔
العربیہ کے مطابق مقامی اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ فرار ہونے والی حسینہ اناستاسیا کوتفیتسکا مشہور تاکر ایغور کوتفیتسکی کی بیوی ہیں جو یوکرین میں یورینیئم کے بڑے ڈیلر اور ملک کے معروف سیاست دان بھی ہیں۔
مذکورہ حسینہ کے سامان میں 28 ملین ڈالر کے علاوہ 1.3 ملین یورو بھی پکڑے گئے ہیں۔ 
وہ سرحد پار کرکے یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں تاہم کسٹم آفیسروں نے انہیں روک لیا اور غیرقانونی طور پر خطیر رقم لے جانے پر کیس درج کردیا۔
دوسری طرف حسینہ کے شوہر اور مشہور تاجر ایغور نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ بچے کی ولادت کے لیے یورپ جا رہی تھیں جبکہ ان کے سامان میں کوئی رقم نہیں تھی۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا سارا مال اور روپیہ پیسہ یوکرین کے بینکوں میں ہے۔ 
انہوں نے رقم ضبط کرنے کے واقعے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ 
حسینہ کے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ سرحد پار کرنے کے وقت وہ اپنی والدہ اور ہنگری سے تعلق رکھنے والے دو مردوں کے ساتھ تھیں۔ 
مقامی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ مذکورہ حسینہ نے یوکرین چیک پوسٹ سے نکلتے وقت اپنے پاس موجود رقم کے بارے میں نہیں بتایا تھا بلکہ ہنگری کے حکام نے رقم ضبط کی تھی۔ 
بعد ازاں حسینہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم کسی یورپی ملک سے اپنے ساتھ لائی ہیں۔ 
یوکرین میں وسیع پیمانے پر اس کیس کی تفتیش کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ یوکرینی کسٹم حکام سے بھی تفتیش کی جائے جنہوں نے اتنی خطیر رقم بیرون ملک لے جانے کی اجازت دی ہے۔ 

گرفتار ہونے کے بعد حسینہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم کسی یورپی ملک سے اپنے ساتھ لائی ہیں (فوٹو: )

ایک یوکرینی تاجر سیار خوشوتوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی کسٹم حکام رشوت لے کر خطیر رقمیں باہر جانے دے رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ ایغور کوتفیتسکی یوکرین میں یورنیئم کے بڑے ڈیلر ہیں جبکہ سیاسی اور مقتدر طبقے سے گہرے تعلقات رکھتے ہیں۔ 
یوکرینی عوام مقتدر افراد کے حوالے سے حساسیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک مقتد طبقہ ٹیکس سے بچنے کے لیے دولت بیرون ملک منتقل کر رہا ہے۔

شیئر: