Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی ہم منصب کا رابطہ

’وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی ہم منصب الزبتھ ٹروس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے برطانیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ مفادات کے حصول اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ  کا جائزہ لیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی حالات اور نمایاں مسائل پر بھی بات چیت کی ہے۔
 

شیئر: