Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

سوڈانی ریاستی کونسل کے سربراہ کی سعودی عرب آمد

نائب گورنر ریاض نے ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سوڈانی ریاستی کونسل کے سربراہ صدر عبدالفتاح البرھان پیر کوسعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔

ریاض کے میئر اور دیگر عہدیدار بھی خیر مقدم کے لیے موجود تھے( فوٹو ایس پی اے)

ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، سوڈان میں متعین سعودی سفیر علی بن حسن جعفر، ریاض پولیس کے ڈائریکٹر فہد المطیری، مملکت میں متعین سوڈانی سفیر عادل بن بشیر اور شاہی پروٹوکول کے نمائندے بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ 

شیئر: