Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی وزارت افرادی قوت کے لیے ایک اور اعزاز 

کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن میں عالمی معیار پ ’آئی ایس او’  کا سرٹیفکیٹ ملا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کو کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن میں عالمی معیار پیش کرنے پر انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن ’آئی ایس او’  کا سرٹیفکیٹ ملا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پوری دنیا میں کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن کے معیار سے متعلق انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے سرٹیفکیٹ کو اعتبار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
یہ اعزاز اس لیے اہم ہےعالمی تنظیم سرٹیفکیٹ کا فیصلہ تجربہ کار، تربیت یافتہ اور باصلاحیت اہلکاروں کے ذریعے کرتی ہے۔
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کنٹرول پروگرام کے حوالے سے متعدد اہم انشیٹو لیے تھے۔ اداروں کی کارکردگی کا تجزیہ خصوصی پورٹل کے ذریعے کرایا گیا۔ خلاف ورزیوں کا نیا چارٹ تیار کیا گیا ہے۔
اداروں کے سائز کے حوالے سے خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا گیا۔ 2021 کے دوران مملکت کے تمام علاقوں میں کنٹرولرز کو 2700 گھنٹوں سے زیادہ ٹریننگ دی گئی ہے۔

شیئر: