سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برازیل کے صدر جیر بولسو نارو نے پیر کو ٹیلی فونک رابطے کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینےکے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نےعلاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔