Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

  ریاض اور القریات کے درمیان ٹرین 31 مارچ سے چلے گی 

القریات کے لیے بکنگ پیر 21 مارچ سے شروع ہوجائے گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ریلوے ’سار‘ نے کہا ہے کہ جمعرات31 مارچ سے ریاض، القریات ٹرین چلانے کا اعلان کیاہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سار کی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ’القریات کے لیے بکنگ پیر21 مارچ سے شروع ہوجائے گی‘۔
یاد رہے کہ ریاض سے القریات کا فاصلہ 1215 کلو میٹر ہے۔ 

ریاض سے القریات کا فاصلہ 1215 کلو میٹر ہے(فوٹو ایس پی اے)

سار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ ماہ رواں 30 مارچ کو القریات ریلوے سٹیشن کا افتتاح کیا جا رہا ہے‘۔  
یاد رہے کہ القریات ریلوے سٹیشن الشمال مسافر ٹرین منصوبے کاچوتھا اور آخری مرحلہ تھا۔
سار نے مسافروں سے کہا ہے کہ ’جو اس روٹ پر سفر کے لیے بکنگ کرانا چاہتے ہوں وہ کمپنی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے ایسا کرسکتے ہیں‘۔ 

شیئر: