Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مسجد نبوی میں نماز کے دوران سجدے کی حالت میں انتقال

سجدے کے دوران انتقال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مسجد نبوی میں جمعے کے دن نماز کے دوران سجدے کی حالت میں ایک زائر کے انتقال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نمازی سجدے کی حالت میں ہے۔ اسی دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔
 سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جائے نماز سے میت کو ڈھک دیا بعدازاں تدفین کے لیے جایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے جذباتی تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’کاش اس کی جگہ میں ہوتا‘۔

 

شیئر: