Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

القریات میں کوہستانی ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد رکھ دی گئی

القریات( جی ایس ایوب) کوہستانی  ویلفیئر سوسائٹی عسیر کے چیئرمین   بشیر آف بالاکوٹ کے  اعزاز میں قاری گل زمان نے عشائیہ تقریب کا  اہتمام کیا جس  میں  سعودی  بھائیوں کو بھی   مدعو کیاگیا۔    میزبان نے  تقریب کے شرکاء   خصوصی   بشیر بالاکوٹ کا  شکریہ ادا کیا کہ  وہ  تقریب میں  شریک ہوئے۔ انہو ںنے کہاکہ  سوسائٹی  کی کارکردگی  قابل تعریف ہے کیونکہ وہ  ہر پاکستانی کی  بلاامتیاز  خدمت کرتی ہے۔  آج القریات میں بھی کوہستانی ویلفیئر سوسائٹی کی  بنیاد رکھ دی گئی ہے۔  بشیر بالا کوٹ نے کہا  کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر  فخر کرنا چاہئے ، منفی سرگرمیوں  سے  دور  رہتے ہوئے اپنے عمل اور کردار سے ملک کا نام روشن کرنا چاہئے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: