Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

امارات میں رمضان کے دوران نجی سیکڑ کے کارکنان کے اوقات کار میں کمی

رمضان کے دوران اوقات کار میں دو گھنٹے کم کیے گئے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
امارات کی وزارت افرادی قوت نے رمضان کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں اور کمپنیوں کے کارکنان کے لیے نئے اوقات کار جاری کیے ہیں جو پورے ملک میں نافذ ہوں گے۔ 
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق سرکاری ہدایت کے مطابق رمضان کے دوران اوقات کار میں دو گھنٹے کم کردیے گئے ہیں۔ یہ سہولت پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنان کے لیے ہے۔
وزارت افرادی قوت نے یہ ہدایت آجر اور اجیر کے حقوق و فرائص سے متعلق 2021 کے دوران جاری کردہ وفاقی قانون کے لائحہ عمل کی تعمیل میں جاری کی ہے۔ 
 قبل ازں یو اے ای کی حکومت نے رمضان میں وفاقی وزارتوں اور ملازمین کےلیے  اوقات کار کا اعلان کیا تھا۔
اعلان کے مطابق وفاقی ادارے پیر سے جمعرات صبح نو بجے سے دوپر اڑھائی بجے تک کام کریں گے، اور جمعے کو اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

شیئر: