Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

ریاض میں جیب تراش غیر ملکی رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے راہگیروں کی جیب کاٹنے والے غیرملکی کو گرفتارکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ کئی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ موٹر سائیکل سوار شخص تیزی سے برابر سے گزرتا ہے اور جیب کاٹ کر فرار ہوجاتا ہے۔
پولیس نے شکایات کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یمنی شہری کو جیب کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا۔ 
پولیس نے وزٹ ویزے پر آئے یمنی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالےکیا ہے۔

شیئر: