Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ،2ہلاک

  سری نگر... کشمیر کے ضلع بڈگام میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔چرار شریف میں کئی مقامات پر مشتعل نوجوانوں نے پولنگ مراکز اور عملے کی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ واضح رہے کہ اتوار کو سرینگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع پر مشتمل پارلیمانی نشست پر پولنگ ہورہی ہے۔ بیشتر پولنگ اسٹیشنوں کو حساس یا حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ اس نشست پر سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سمیت 9 امیدوار میدان میں ہیں۔انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ حریت رہنماوں نے عوام سے انتخابی عمل سے دور رہنے کی اپیل کی ہے جس کے باعث تینوں اضلاع میں کاروبار بند اور ٹریفک معطل ہے۔ پولنگ اسٹیشن خالی پڑے ہیں۔

 

شیئر: