Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کانگریس ہی بی جے پی کا مقابلہ کر سکتی ہے،انتونی

نئی دہلی...کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور سابق وزیر دفاع اے کے ا نتونی نے کہا ہے کہ ملک میں کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو بی جے پی کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ ریاست میں ملا پورم پارلیمانی سیٹ پر انڈین یونین مسلم لیگ کے سکریٹری جنرل کی حمایت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بھی تسلیم کیا ہے کہ کانگریس کے تعاون والا سیکولر مورچہ ہی سنگھ پریوار کو ٹکر دے سکتا ہے لیکن مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) اب تک صورتحال سمجھ نہیں پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایم کی کیرالہ اور تریپورہ کے علاوہ ملک کے کسی بھی حصے میں بہت زیادہ رسائی نہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سی پی ایم سنگھ پریوار کو روکنے کے لئے سیکولر قوتوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

 

شیئر: