سعودی نائب وزیر خارجہ کی چلی کی وزیرخارجہ سے ملاقات
سعودی نائب وزیر خارجہ کی چلی کی وزیرخارجہ سے ملاقات
ہفتہ 12 مارچ 2022 19:28
دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے مختلف پہلوں پرتبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئرولید عبدالکریم الخریجی نے سنیچر کو جمہوریہ چلی کی وزیرخارجہ انتولیا اوریہولا سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور جمہوریہ چلی کے مابین تعلقات کے مختلف پہلوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بین الاقوامی حوالے سے تازہ ترین حالات بھی زیربحث آئے ہیں۔
ملاقات میں دوطرفہ مختلف میدانوں خاص کرسیاسی اورکثیر الجہتی پہلوں پرتبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں دنوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون میں اضافہ کرنے کے حوالے سے بھی مختلف موضوعات پرگفتگو کی۔
نائب وزیر خارجہ جمہوریہ کے سرکاری دورے پر ہیں(فوٹو ایس پی اے)
فریقین نے مملکت کے وژن 2030 کی روشنی میں اقتصادی ومختلف شعبوں میں ترقی کے حوالے سے بھی تعاون کے مواقع پرتبادلہ خیال کیا جس کا مقصد دنوں ممالک اور عوام کی ترقی اورخوشحالی کومقدم رکھنا تھا۔
ملاقات میں جمہوریہ چلی میں سعودی عرب کے ہیڈ آف چانسری مشعل العتیبی بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئرولید عبدالکریم الخریجی جمہوریہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔