Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
تازہ ترین

دبئی کی کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا 

واقعہ کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے(فوٹو امارات الیوم)
دبئی میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے البرشا کے علاقے میں کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 14 منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا۔ 

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 14 منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا(فوٹو امارات الیوم)

 سول ڈیفنس کے عہدیدار نے بتایا کہ آپریشن روم کو جمعے کو ایک بجکر 24 منٹ پر اطلاع ملی تھی کہ البرشا الاولی علاقے کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ کی ٹیمییں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔
 آتشزدگی سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے، واقعہ کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

شیئر: