اسکول تعطیلات کے آخری دن ایک لاکھ افراد نے جدہ سے سفر کیا
جدہ: اسکول تعطیلات کے آخری دن جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ رہی۔ جدہ ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول تعطیلات کے اختتام پر زیادہ تر مسافروں نے اندرون ملک سفر کیا۔ ملک کے مختلف شہروں سے جدہ سیاحت کے لئے آنے والے شہری اورغیرملکی ہفتہ کو اپنے شہروں کے لئے روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے تعطیلات کے آخر ی دن مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے اور سفری کاررائی میں روانی پیدا کرنے کے لئے خصوصی انتظام کر رکھاتھا۔ ایئرپورٹ کے تمام ٹرمنل مسافروں کے لئے کھول دیئے گئے تھے۔ تمام پروازیں اپنے طے شدہ وقت پر روانہ ہوئیں۔