Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جنرل فیاض نے زیر علاج فوجیوں کی عیادت کی

ریاض: سعودی افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے یمن میں جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے شہزادہ سلطان عسکری اسپتال میں زیر علاج فوجیوں کو پیش کی جانے والی طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور جوان ہمارا سرمایہ ہیں ۔ ان کی صحت اور علاج معالجہ کی نگرانی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر کی جارہی ہے۔ زیر علاج فوجیوں کو ہر قسم کی سہولت پیش کی جاتی رہے گی۔
 
 
 

شیئر: