Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 03 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   03, 2025
بدھ ، 03 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   03, 2025
تازہ ترین

دستاویزات اور کرنسی نوٹ میں جعلسازی کرنیو الا گرفتار

جدہ(نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے سرکاری دستاویز اور کرنسی نوٹ میں جعلسازی کرنے والے ایک ایشیائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے بتایا کہ محکمہ خفیہ کو معلومات موصول ہوئیں کہ ایک ایشیائی سرکاری دستاویزات میں جعلسازی اور جعلی کرنسی نوٹ تیار کر رہا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے متعدد اداروں کی جعلی دستاویزات، مہر اور جعلی کرنسی نوٹ ضبط ہوئے۔
 
 

شیئر: