لاہور..چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والے یونس خان اور مصبا ح الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کا خلا پر کرنا کسی طور پر آسان نہیں ہوگا۔ ایک بیان میں شہریار خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کے لئے یونس خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،یونس خان کی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کا چیمپیئن بنا۔شہریار خان نے مزید کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کا کیریئر قابل تعریف ہے ،اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، دونوں کرکٹرز کے لئے مثالی اعزازی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ یونس خان اور مصباح الحق کا خلا پر کرنا آسان نہیں ہو گا۔