Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فیفا کے صدر کی ملاقات

سعودی عرب میں فٹبال کے معیار کو بہتر بنانے اورتعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بین الاقوامی فیڈریشن برائے فٹ بال ایسوسی ایشن ’فیفا‘ کے صدر انفانٹینون نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران فٹبال کے حوالے سے متعدد  پہلوؤں پر بات چیت کی گئی ہے۔
سعودی عرب میں فٹبال کے معیار کو بہتر بنانے اورتعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل کے علاوہ سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المسحل بھی موجود تھے۔

شیئر: