Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے البانیا کی ہم منصب کی ملاقات 

 البانیا اور مملکت کے درمیان دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں البانیا کی وزیر خارجہ اولتا جاچکا نے ملاقات کی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں البانیا اور مملکت کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے دوست عوام کے رشتوں کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی تدابیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ علاقائی و بین الاقوامی حالات  اور انہیں حل کرنے کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئی ہیں۔ 
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی وژن  2030 کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت کو مضبوط بنانے کے طور، مملکت اورالبانیہ کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعاون بڑھانے کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ  باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی مسائل کے حوالے سے تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔  
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: