Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
تازہ ترین

عادل الجبیر سے عرب جرمن فرینڈز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات 

دونوں ملکوں کے تعلقات کے مختلف پہلو زیر بحث آئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں عرب جرمن فرینڈز سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں  ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی جرمن تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے مختلف پہلوبھی زیر بحث آئے ہیں۔

 باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

 علاقائی و بین الاقوامی سطح پر اہم مسائل، مملکت کے موقف پر تبادلہ خیال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ 
اس موقع پر سیکریٹری سفارتی امور فہد ابو النصر بھی موجود تھے۔

شیئر: