کراچی.. کراچی میں صومالیہ کے قونصلیٹ میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ کلفٹن بلاک 5 میں صومالیہ کے اعزازی قونصلیٹ میں مسلح ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔اعزازی قو نصل سیف الرحمٰن کے مطابق ملزمان 7 ہزار روپے کیش، 2 لیپ ٹاپ، 2 موبائل فون اور ڈی وی آر ساتھ لے گئے۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 6 سے 7 ملزمان رات 3 بجے قو نصلیٹ میں داخل ہوئے اور3 گھنٹے موجود رہے ۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ساوتھ سے وا قعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔