Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستانی ایئرلائن کا سعودی عرب کے لیے قرنطینہ پیکیجز کا اعلان

ریاض اور جدہ کے لیے الگ الگ قرنطینہ پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے (فائل فوٹو: ایئربلیو)
پاکستان سے سعودی عرب کے لیے سفری سہولت فراہم کرنے والی نجی ایئر لائن ایئربلیو نے مملکت جانے کے خواہشمندوں کے لیے قرنطینہ پیکیجز کا اعلان کیا ہے۔
ایئر بلیو کی جانب سے اعلان کردہ قرنطینہ پیکیجز دو اقسام کے ہیں۔
ایک پیکیج میں ریاض جانے والوں جب کہ دوسرے میں جدہ جانے والے مسافروں کے لیے نرخوں کی تفصیل دی گئی ہے۔
ویکسین کی دو خوراکیں لگوا لینے والے جو مسافر ریاض جا رہے ہیں ان کے لیے قرنطینہ پیکیج 860 ریال جب کہ جدہ جانے والوں کے لیے 790 ریال کا ہے۔
سنگل ڈوز لگوانے والوں میں سے ریاض جانے والوں کے لیے قرنطینہ پیکیج کی مالیت 700 سعودی ریال جب کہ جدہ جانے والوں کے لیے یہ 650 ریال ہے۔
ایئر بلیو کے مطابق ماضی میں کسی دوسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ کر کے مملکت جانا پڑتا تھا تاہم اب ویکسین کی ایک خوراک لینے والوں کے لیے مملکت میں ہی پانچ جب کہ دو خوراک لینے والوں کے لیے تین روز قرنطینہ کی شرط ہے۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافر اپنی آمد کا اندراج مقیم پر کریں۔
آمد کے لیے رجسٹریشن کا پرنٹ آؤٹ اور کیو آر کوڈ لازم قرار دیے گئے ہیں۔

شیئر: