یمنی نوجوانوں کی سپورٹ اور بااختیار بنانے کےلیے تربیتی پروگرام
یمنی نوجوانوں کی سپورٹ اور بااختیار بنانے کےلیے تربیتی پروگرام
جمعہ 4 مارچ 2022 22:25
ایک ہزار 250 نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں نوجوانوں کی سپورٹ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے تربیتی کورسز کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز نے سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد یمن کے آٹھ گورنریٹس میں ایک ہزار 250 نوجوان مرد اور خواتین کو تربیت فراہم کرنا ہے جن میں حضرموت، مارب، عدن، المھرہ، سقطری، لحج، شبوہ اور تعز شامل ہیں۔
ان نوجوان مرد اور خواتین کو کئی پیشہ ورانہ شعبوں جن میں بجلی کی تنصیبات موبائل فون مینٹینس، ریفریجریشن اورایئرکنڈیشننگ، کار اور سائیکل کی مینٹینس، فوٹو گرافی اور ویڈیو ایڈیٹنگ شامل ہیں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
منصوبے میں ضروری آلات اور سامان کے ساتھ معاونت شامل ہے( فوٹو ایس پی اے)
اس منصوبے میں شرکا کو اپنے پراجیکٹس شروع کرنے اور لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرنے کے لیے ضروری آلات اور سامان کے ساتھ معاونت کرنا شامل ہے۔
یہ کورسز شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی یمنی عوام کو اپنے ملک میں اقتصادی ترقی حاصل کرنے اور ان کے معاش کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کی کوششوں کی توسیع کے طور پر آتے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 77 ممالک میں مختلف قسم کے 1814 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا(فوٹو ایس پی اے)
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.5 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.9 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔