Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی صدر شوری کی رباط میں پارلیمانی مکالمہ فورم میں شرکت 

باہمی تعاون کے فروغ کےلیے پارلیمانی اداروں کے کردار پر بحث کی گئی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ رباط میں لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے پارلیمانی مکالمہ فورم میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب دنیا، افریقہ، لاطینی امریکہ  اور کیریبین ممالک میں قانون ساز سمبلیوں کے درمیان پارلیمانی مکالمہ فورم کے شرکا نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں پارلیمانی اداروں کے کردار پر بحث کی ہے۔
انہوں نے افریقہ، عالم عرب، لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی لین دین اور مستقبل میں تجارتی رشتے مضبوط بنانے  کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ہے۔ 

فورم کا مقصد تعلقات اور اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط بناناہے( فوٹو ایس پی اے)

فورم کا مقصد تعلقات اور اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط بنانا، باہمی دلچسپی کے امور پر پارلیمانی مکالمے، تعاون کے پروگرام کا فروغ اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی شوری کا وفد شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ کی قیادت میں رباط میں ہے۔ وفد میں ڈاکٹر سلطان آل فارح، ڈاکٹر ایمان الزھرانی اور ڈاکٹر امیرۃ الجعفری ارکان شوری شامل ہیں۔

شیئر: