Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب اور او آئی سی کی جانب سے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت

وزارت خارجہ نے برادر ملک پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے( فوٹو اے پی)
سعودی وزارت خارجہ نےپاکستان کے شہر پشاور میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’بے قصوروں کی خونریزی، امن پسندوں کو خوفزدہ کرنا اور عبادت گھروں پرحملے ناقابل برداشت ہے۔ مملکت کا یہ غیرمتزلزل موقف ہے‘۔ 
سعودی وزارت خارجہ نے ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے سلسلے میں برادر ملک پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
وزارت خارجہ نے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ، حکومت اور پاکستانی عوام سے ہمدردی اور رنج و ملال کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی دہشت گردانہ حملے  کی مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے بیان میں کہا کہ ’اس گھناؤنے جرم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘۔ انہوں نے دہشت گردانہ حملے  میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ، حکومت اور پاکستانی عوام سے اظہار تعزیت کیا۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ’ اسلامی تعاون تنظیم ہر طرح کی دہشت گردی اور محرکات کے خلاف حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘۔ ’ اس حوالے سے او آئی سی کا موقف غیرمتزلزل ہے۔ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں‘۔

شیئر: