Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جازان ریجن میں قات سمگل کرنے کی کوشش، دو شہری گرفتار

سمگلروں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں سیکیورٹی فورسز نے 342.2 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ میں میڈیا انچارج کرنل احمد الطویان نے کہا کہ سیکیورٹی دستے نے نشہ آور پتوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ مقامی شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: