Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

اتحادی فورس کاحوثیوں کے خلاف عسکری آپریشن

حوثیوں کی 17 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن  نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حجہ اور مارب کمشنریوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر  23 حملے کیے گئے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ حوثیوں کی 17 عسکری گاڑیاں تباہ کردی گئیں اور متعدد دہشت گردوں کو حجہ اور مارب میں عسکری آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا۔ 
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے کل حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 18 عسکری آپریشن کیے تھے۔ ان دنوں مارب اور حجہ میں گھمسان کے  معرکے چل رہے ہیں۔ 

شیئر: