دریں اثنا قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے رکن ہانی علی العمیری نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد عمرہ زائرین کی آمد میں آسانیاں ہوئی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تھائی عمرہ زائرین جدہ سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گے جہاں چند دن قیام کے بعد انہیں مکہ مکرمہ عمرہ ادا کرنے لے جایا جائے گا‘۔