Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امارات کا یوکرین کے متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر مدد کی اپیل کی گئی تھی( فوٹو دی نیشنل)
متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر مدد کی اپیل پر یوکرین میں متاثرین کے لیے پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ 
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بیان میں کہا کہ ’یوکرین میں شہریوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا اہتمام کیا جائے گا‘۔  
امارات نے کہا کہ’ انسانیت نوازایجنسیوں کو یوکرین میں جانے، محفوظ راہداریاں قائم کرنے اور یوکرین سے نکلنے کے خواہشمند ہر شخص کو بلا تفریق نکلنے کی اجازت دی جائے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ یوکرین کی انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جو نکات زیر بحث آئے ان کے مطابق انسانیت نواز کام انجام دیے جائیں‘۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے منگل یکم مارچ کو یوکرین میں اقوام متحدہ کے انسانیت نواز آپریشنز کی فنڈنگ میں تعاون کی اپیل کی تھی۔ مشکلات سے دوچار ہزاروں افراد کی مدد کے لیے امداد انتہائی ضروری ہے۔ 

شیئر: