Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بحرین کے فرمانروا کی ملاقات

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ریاض کے شاہی قصر میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے بحرین کے فرمانروا اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔
بعد ازاں شاہ سلمان نے بحرین کے فرمانروا اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
قبل ازیں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سعودی عرب پہنچے تو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرخیرمقدم کیا۔

شاہ سلمان نے فرمانروا اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا( فوٹو ایس پی اے)

ایئرپورٹ پراستقبال کرنے والوں میں شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، نائب گورنر ریاض، وزیر تجارت اور قائم مقام وزیراطلاعات ماجد القصبی اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی عرب آمد پرایک بیان میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرکے خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
’دونوں ملکوں کی فلاح اور برادرعوام کے مفاد میں مشاورت اور مسلسل یکجہتی کی پالیسی کے تحت بات چیت ہوگی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مملکت نے شاہ سلمان کے روشن عہد میں شاندار ترقیاتی و تمدنی کارنامے انجام دیے ہیں‘۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرخیرمقدم کیا( فوٹو ایس پی اے)

’مملکت ہر سطح پر مخلف شعبوں میں تعمیر و ترقی کا سفرمسلسل طے کر رہی ہے۔ سعودی عرب کوعالمی برادری میں اعلی اور منفرد مقام حاصل ہے‘۔ 
بحرین کے فرمانرو نے خلیجی، اسلامی اور عرب مسائل کے حل میں علاقائی اور بیان لاقوامی سطح پر مسلسل سٹریٹجک کردار ادا کرنے کے سلسلے میں شاہ سلمان کی کوششوں پر قدر منزلت کا اظہار کیا اور کہا کہ’ شاہ سلمان دنیا بھر کی اقوام کے بہتر مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں‘۔
شاہ بحرین نے کہا کہ ’بحرین مملکت کے ساتھ ایک پیج پر اور ایک صف میں کھڑی ہے۔ بحرین کی سوچ ہے کہ دونوں ملکوں کا ہدف اور منزل ایک ہے۔ سعودی عرب اور بحرین کا امن ناقابل تقسیم اکائی ہے‘۔ 

شیئر: