Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

جدہ میں گاڑی سے 40 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد، دو شہری گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات نے جدہ میں دو شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چالیس ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ گاڑی سے نشہ آورگولیاں، ہتھیار اور ممنوعہ اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ 
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: