Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 09 اکتوبر ، 2025 | Thursday , October   09, 2025
جمعرات ، 09 اکتوبر ، 2025 | Thursday , October   09, 2025

سعودی وزیر توانائی سے قبرص کی ہم منصب کی ملاقات 

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے منگل کو ریاض میں قبرص کی وزیر توانائی و تجارت و صنعت نتاشا بیلیدیس نے ملاقات کی ہے۔
 توانائی کے شعبے میں قبرص اور مملکت کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے منگل کو ریاض دفتر خارجہ میں قبرص کے وزیر خارجہ  نے ملاقات کی۔ 
دونوں وزرا نے دوست ملکوں اور ان کےعوام کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط اور بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی حالات اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر موقف کا بھی تبادلہ کیا ہے۔ 

شیئر: