Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سعودی نائب وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کی عہدیدار کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں اقوام متحدہ کی عہدیدار نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مملکت اور اقوام متحدہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
نائب وزیر خارجہ سے  مملکت میں پرتگال کے سفیر نے بھی ریاض میں ملاقات کی ہے۔
تمام شعبوں میں مملکت اور پرتگال کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے ہیں۔

شیئر: