متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 605 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پیر28 فروری کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 17 ہزار 532 ٹیسٹ کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں کورونا کے 644 نئے کیسز ، ایک ہلاکتNode ID: 648231
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 79 ہزار973 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار571 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 34 ہزار41 ہوگئی ہے۔‘
’ پچھلےچوبیس گھنٹے میں زیر علاج مریضوں میں کوئی ہلاک نہیں ہوا, مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار301 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 44 ہزار839 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار339 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘