Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

غیر قانونی تارکین کو رہائش فراہم کرنے پر مصری گرفتار

غیر قانونی تارکین کو متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹ سبق)
سعودی عرب میںعسیر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ خصوصی فورس نے ابہا شہر میں سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے چھ یمنیوں کو رہائش کرنے والے مصری کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطبق پولیس نے غیر قانونی تارکین کو متعلقہ ادارے اور انہیں رہائش فراہم کرنے والے مصری کو پبلک پرسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ’جو شخص بھی سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی میں سہولت فراہم کرے گا،انہیں مملکت میں سفر کی سہولت دے گا، انہیں رہائش مہیا کرے گا یا کسی بھی شکل میں کوئی مدد کرے گا اسے 15 برس تک قید اور دس لاکھ تک کا جرمانہ کیا جائے گا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سفر کی سہولت کےلیے استعمال ہونے والی گاڑی اور پناہ گاہ کے طور پر استعمال کی جانے والی رہائش بھی بحق سرکار ضبط کرلی جائے گی‘۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ جرم سنگین ہے جو بھی اس کے مرتکب کو فوری گرفتار کر لیا جاتا ہے‘۔

شیئر: