سعودی عرب میں کورونا کے 632 مریضوں کی تصدیق
اتوار 27 فروری 2022 12:09
’دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 609 کی حالت نازک ہے‘ (فوٹو: واس)
سعودی وزارت صحت نے آج اتوار کو کورونا کے 632 مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز 995 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 609 کی حالت نازک ہے‘۔
واضح رہے کہ کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 744347 ہوگئی ہے، شفایابی حاصل کرنے والے 722468 ہوگئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان 8996 ہیں۔