Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

رابطہ کے سیکریٹری جنرل کے لیے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری

مذہبی رواداری اور رابطہ سازی کے موضوع پر لیکچر دیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو تھائی لینڈ کی فتانی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی ہے۔
یہ ڈگری دنیا بھر میں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے امن مشن کی افادیت اوراسلامی خدمات کے اعتراف میں دی گئی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فتانی یونیورسٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیکچرکو بڑے پیمانے پر شائع کیا جائے گا‘۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر شیخ محمد العیسی نے بینکاک کے اسلامی مرکز میں مذہبی رواداری اور رابطہ سازی کے موضوع پر لیکچر دیا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے تھائی لینڈ کی تاریحی مسجد کا بھی دورہ کیا(فوٹو ایس پی اے)

 تھائی لینڈ اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے مذہبی پیشواوں نے رابطے کے وفد اور اس کے سربراہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’رابطے کے دورے سے اسلام کی حقیققی تصویر اجاگر ہوئی ہے‘۔ 
ڈاکٹر شیخ محمد العیسی نے اسلامی کونسلوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر تھائی لینڈ میں قومی ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر شیخ محمد العیسی نے بدھ مت کے پیشواوں سے بھی ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹرمحمد العیسی نے تھائی لینڈ میں بدھ مت کے پیشواوں سے بھی ملاقات کی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے تھائی لینڈ کی تاریحی مسجد کا بھی دورہ کیا۔

شیئر: