Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 24 اکتوبر ، 2025 | Friday , October   24, 2025
جمعہ ، 24 اکتوبر ، 2025 | Friday , October   24, 2025

سعودی عرب کے یوم تاسیس پر وزیراعظم عمران خان کا تہنیتی پیغام

فروری 1727 کو امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔ فائل فوٹو: اے پی پی
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے یومِ تاسیس پر خادم حرمین حریفین کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔
منگل کو اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ’مملکتِ سعودی عرب کے تاریخی یومِ تاسیس کے موقع پر میں خادم حرمین شریفین عزت مآب جناب شاہ سلمان بن عبد العزیز، عالی مرتبت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت کے برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’دعا ہے کہ ہمارے یہ دیس ترقی کی راہ پر گامزن رہیں اور یہاں کے باشندوں کوخوشحالی ہمیشہ میسر رہے۔‘ 
سعودی عرب میں منگل 22 فروری کو پہلی سعودی ریاست کا یوم تاسیس (فاؤنڈیشن ڈے) منایا جا رہا ہے۔ 
یاد رہے کہ فروری 1727 کو امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 300 برس قبل پہلی سعودی ریاست کا دارالحکومت الدرعیہ تھا۔ قرآن کریم اور سنت نبوی کو ریاست کا دستور قرار دیا گیا تھا۔ اب تک سعودی ریاست اسی شاہراہ پر گامزن ہے۔ 

شیئر: