Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

’ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی بحالی خطے کے مسائل کے حل کا  نقطہ آغاز بنے‘

سعودی وزیر خارجہ کے مطابق ویانا مذاکرات میں یورپی یونین کا اہم کردار ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب خطے کے امن و استحکام سے متعلق یورپی یونین کے موثر کردار کا خواہشمند ہے‘۔  
عرب نیوز اور العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’مملکت کو اس بات سے دلچسپی ہے کہ’ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی بحالی خطے کے مسائل کے حل کا نقطہ آغاز بنے‘۔ 
فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ’ویانا مذاکرات میں یورپی یونین کا اہم کردار ہے‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’خدشات کی وجوہ کو ایڈریس کیے بغیر خطے میں استحکام نہیں ہوگا۔ صرف ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی بحالی کافی نہیں ہے‘۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نمائندے نے کہا کہ ’یورپی یونین ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج سے سعودی عرب کو جلد مطلع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’خلیج کا امن یونین میں شامل ممالک کے لیے اہم ہے۔ یورپی یونین خلیجی ممالک کے لیے یورپی ایلچی جلد متعین کرے گی‘۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کی صدارت میں جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ نے یورپی کونسل کے سربراہ کے ساتھ خلیجی یورپی تعلقات اور فریقین کے درمیان تعاون کے متعدد شعبوں کا جائزہ لیا ہے۔
دوطرفہ تعلقات کو زیادہ وسیع کرنے کے طریقے بھی زیر بحث آئے۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات اور موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر پہنچے ہیں۔
یاد رہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یورپی یونین کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات سے قبل خلیجی وزرائے  خارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر یورپی خلیجی ملاقات میں زیر بحث آنے والے امور پر مشاورت کی گئی ہے۔ 

شیئر: