Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی خواتین فٹبال ٹیم کو پیلے کی طرف سے مبارکباد

لیجنڈ فٹبالر پیلے نے سعودی فٹبال فیڈریشن کو خواتین کی قومی ٹیم  کے پہلے بین الاقوامی میچ کے تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی خواتین ٹیم کا پہلا برادرانہ میچ ہوا، یہ تاریخی دن ہے۔‘
ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پرپیلے نے کہا ہے کہ ’سعودی خواتین ٹیم کا پہلا میچ صرف سعودی شہریوں کے لیے اہمیت کا حامل نہیں بلکہ ان سب کے لیے نہایت اہم ہے جو فٹبال کو پسند کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ سعودی فٹبال لیگ نے قبل ازیں قومی خواتین ٹیم کا اعلان کیا تھا جس کا مالدیپ میں پہلا میچ  سیشلز کی قومی ٹیم کے ساتھ ہوا۔

 

شیئر: