Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹارز نے سعودی طلباء کو دفاعی گر سکھا دئیے

کنگ عبداللہ سٹیڈیم پہنچنے پر اناونسر نے خاص انداز سے طلبا کا استقبال کیا۔ فوٹو عرب نیوز
ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹارز نے گذشتہ روز سعودی طلباء کے لیے بی اے سٹار کے عنوان سے ایک تربیتی مشق میں بتایا ہے کہ اگر کوئی آپ کو تنگ کرتا ہے تو کس طرح  اپنا دفاع اور تحفظ کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عالمی ریسلز کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جدہ کے دارالفکر سکول کی جماعت تین سے نو تک کے لگ بھگ ساٹھ طلبا و طالبات کو عالمی شہرت یافتہ ریسلرز سے ملاقات اور ان سے دفاعی تربیت کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کی جانب سے جدہ میں منعقد ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں کے لیے  یہاں عالمی شہرت یافتہ موجود ہیں۔
کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم پہنچنے پر ریسلنگ کے لیے خاص طور پر موجود امریکی اناونسر مائیک روم نے اپنے خاص انداز اور آواز سے ان طلبا و طالبات کا استقبال کیا۔

اگر کوئی آپ کو تنگ کرتا ہے تو کس طرح  اپنا دفاع اور تحفظ کرنا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

امریکی اناونسر نے عالمی  پہلوانوں اور طلباء کا سپر ڈوم میں استقبال کرنے کے بعد دو سپر سٹارز کی موجودگی میں انہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا۔
عالمی شہرت یافتہ ریسلرز نے طلبا کو ریسلنگ میں مختلف حربوں کے بارے میں سکھانے اور دیگر موضوعات کو سمجھانے میں ان کی مدد کی۔
یہاں پر کھیل ہی کھیل میں طلبا سے چند مشقیں بھی کرائی گئیں جس کے اختتام پر ڈبلیو ڈبلیو ای کے سٹارز نے ذاتی جدوجہد اور تجربات  کے بارے میں آگاہ کیا۔
 
 
سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: