Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر پریس کانفرنس آج

’روزانہ مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی پر روشنی ڈالی جائے گی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں آج کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر ہفتہ وار پریس کانفرنس ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پریس کانفرنس کا آغاز دوپہر 3 بجکر 35 منٹ پر ہوگا۔
وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کانفرنس سے خطاب میں روزانہ مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی پر روشنی ڈالیں گے۔
علاوہ ازیں ویکسینیشن کی صورتحال ، حفاظتی تدابیر اور عالمی سطح پر وبا کی کیفیت پر بھی بریفنگ دیں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ٹوئٹر پر دیئے گئے خصوصی ہیش ٹیگ کے ذریعہ ترجمان سے سوالات کئے جاسکتے ہیں‘۔

شیئر: