Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریکروٹمنٹ دفاتر کو کمپنی میں تبدیل کرنے کی جانے کی اجازت

درخواستیں منظور کرتے ہوئے کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے اپنے سابقہ فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے ریکروٹمنٹ دفاتر کو چھوٹی کمپنی میں تبدیل کرنے کی اجازت دی ہے۔
سعودی اخبار عکاظ  کے مطابق دوماہ قبل وزارت افرادی قوت نے افرادی قوت درآمد کرنے والے اداروں پر پابندی عائد کی تھی کہ ان اداروں اور دفاتر کی کمرشل رجسٹریشن ’سی آر‘ کو چھوٹی کمپنیوں میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ 
اس حوالے سے اخبار نے بتایا کہ افرادی قوت درآمد کرنے والے اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا تھا جن میں اداروں کو لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کی درخوداست کی گئی تھی۔ اب موصولہ درخواستیں منظور کرتے ہوئے کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ 
اس حوالے سے وزارت افرادی قوت میں شعبہ غیر ملکی کارکنوں کے امور کے سیکریٹری نے وزارت کے تمام ریجنل اداروں کو احکامات جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ ریکروٹمنٹ دفتروں کی انتظامیہ کو مطلع کر دیا جائے کہ وہ از سر نو اپنے اداروں کو لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے اداروں سے دوبارہ درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔  

شیئر: